کراچی : کیماڑی پولیس نے حساس اداروں کیساتھ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ملزم منصور عرف انیل ایس آر اے کا سرگرم کارکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیماڑی پولیس نے حساس اداروں کیساتھ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی راسےمنسلک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد کی شناخت منصورعلی عرف انیل کے نام سے ہوئی۔
یس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کا کہنا ہے کہ ملزم سےایک کلودھماکاخیزمواد،2 ریسیور، بوناوائر،بارودی سرنگ اور ایک پستول برآمد ہوا، مبینہ دہشت گرد کو اتحاد ٹاؤن سے ٹارگٹڈآپریشن میں گرفتارکیا گیا۔
فداجانوری نے بتایا کہ ملزم منصورعرف انیل ایس آر اے کا سرگرم کارکن ہے اور اس نے باقاعدہ را سے بھارت میں تربیت حاصل کی ہے، ملزم ٹرانسپورٹ، دہشت گردی کے مقصد کیلئے حساس مقامات کی ریکی کرتا رہا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ اصغرشاہ گروپ کی زیادہ تر دہشت گردی کی کارروائیاں ہوتی ہیں، اس گروپ کی کارروائیوں کا مقصدسی پیک اور حساس تنصیبات کو نقصان پہنچانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلوے،گیس پائپ لائن پرآئی ای ڈی لگاکرنقصان پہنچانا گروپ کامقصدہے جبکہ کارروائیوں میں سول وقانون نافذکرنیوالےاداروں کےافسران کو نقصان پہنچانا، پولیس ورینجرزکی موبائلوں پرحملہ شامل ہیں تاہم گرفتارمبینہ دہشت گردسےمزیدتفتیش کاعمل جاری ہے۔
فدا جانوری نے مزید کہا کہ راکئی دہائیوں سےپاکستان میں انتشارپھیلانےمیں مصروف ہے اور پاکستان میں بالواستہ دہشت گردی پھیلائی جارہی ہے ایک گروپ سندھی قوم پرستوں کی آڑ لیکر تخریب کاری کررہاہے، دہشت گرد تنظیم کاسربراہ اصغرشاہ ہے اصغرشاہ پاکستان سےفرارہےاورراسےرابطوں میں ہے۔