تازہ ترین

سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن آفندی کے پوتے کا قتل : مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان گرفتار

کراچی : پولیس نے سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن آفندی کے پوتے زین آفندی کاقتل کیس میں مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں سے 3 واقعے میں براہ راست ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن آفندی کے پوتے زین آفندی کے قتل کے مرکزی ملزم سمیت5ملزمان کو گرفتار کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام افراد افغان شہری ہیں اور ان میں سے 3واقعے میں براہ راست ملوث ہیں۔

،ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئےمختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، چنیسرگوٹھ، محمودآباد، ناظم آباد، منگھوپیر اور اورنگی میں کارروائیاں کی گئیں، ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کو جلد میڈیا کے سامنے لایا جائے گا۔

پولیس نے مجموعی طور پر 8سے دس افراد کو حراست میں لیا تھا، ملزمان سے تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی افسران کو طلب کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے بانی سندھ مدرستہ الاسلام حسن آفندی کے پوتے زین آفندی کو 6 جنوری کی صبح گھرمیں گھس کر قتل کیا گیا تھا ، جس کے بعد زین آفندی کے قتل کا مقدمہ اہلیہ انیقہ زین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -