اشتہار

سعودی عرب کے تمام شہری ہوجائیں تیار!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے تمام شہری ویکسین لگوانے کے لیے اب تیار ہوجائیں، حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی نئی کھیپ مملکت پہنچنے پر ہر افراد کو فراہم کی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ مملکت میں تمام شہریوں کے لیے ویکسین کی فراہمی یقینی بنائیں گے، اس وقت ہم ویکسین کی نئی کھیپ کے انتظار میں ہیں جس کے آتے ہی اسے تمام شہروں میں تقسیم کردیا جائے گا۔

ان کا عوام کے تحفظات دور کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویکسین انتہائی محفوظ ہے، اور ماہرین اس کا مسلسلہ جائزہ بھی لے رہے ہیں، جو ویکسین سعودی عرب پہنچ رہی ہے اس کی مرحلہ وار جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔

- Advertisement -

سعودی وزارت صحت نے کرونا ویکسین لگوانے کا طریقہ کار واضح کردیا

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ویکسین کی نئی کھیپ آنے پر اسے شمالی حدود ریجن کے علاوہ باقی شہروں میں بھی تقسیم کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی شخص ویکسین لگوائے بغیر نہ رہے۔

سعودی عرب: ایک اور اہم شخصیت نے کرونا ویکسین لگوا لی

خیال رہے کہ سعودی وزارت صحت نے ویکسین لگوانے کے لیے ‘صحتی’ ایپ پر اپنا اکاؤنٹ بنانا لازمی قرار دیا ہے۔ صحت حکام کے مطابق تمام افراد جن کی عمر 18 برس سے زائد ہے اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں