اشتہار

ننھے کنگ فو ماسٹر نے سب کو حیران کردیا، ناقابل یقین ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

ویسے تو آپ نے اب تک مارشل آرٹ کے کئی ماہر کھلاڑی دیکھے ہوں گے جو خطرناک کرتب دکھا کر سب کو حیران کردیتے ہیں۔

چین میں مارشل آرٹس کنگ فو کہا جاتا ہے جو عام کراٹوں کے مقابلے میں دشوار اور محنت طلب ہیں کیونکہ اس کی تربیت بہت زیادہ سخت ہوتی ہے جو ہرکسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

چین میں کنگ فو کا رجحان ویسے تو بہت سے نوجوانوں اور بڑی عمر کے لوگوں میں پایا جاتا ہے تاہم اب بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔

- Advertisement -

چینی میڈیا نے ایک ایسے ہی بچے کی ویڈیو شیئر کی جو کنگ فو ماسٹر ہے اور اپنی مہارت سے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتا ہے۔

انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ننھے کنگ فو ماسٹر کو دیکھا جاسکتا ہے جو چھٹی کے بعد پہلے سیڑھیوں سے کلابازی کھا کر کوڑے دان میں کچرا پھینکتا ہے اور پھر اپنے دوستوں کو مہارت دکھاتا ہے۔

بعد ازاں وہ تقریباً چار سے پانچ فٹ اونچی کود مار کر اپنے والد کی گاڑی پر کمال مہارت سے بیٹھتا ہے۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو صارفین نے پسند کیا اور انہوں نے بچے کے جذبے کو داد بھی دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں