اشتہار

کتے کے بھونکنے کی وجہ بتانے والا پٹہ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

سیؤل: جنوبی کوریا کے ماہرین نے کتوں کا ایسا پٹہ تیار کیا جو اُن کے بھونکنے کی وجہ سمیت جذبات بتاسکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی پیٹ پلس نامی کمپنی نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک ایسا شاندار آلہ ایجاد کیا جو انسانوں کی بڑی مشکل دور کردے گا۔

رپورٹ کے مطابق کتے کے گلے میں پہنایا جانے والا یہ پٹہ اُس کے بھونکنے کی آواز کا مفہوم انسانوں تک پہنچانے کا کام کرے گا۔

- Advertisement -

کمپنی کے مطابق یہ پٹہ مالک کو بتا سکتا ہے کہ کتا کس وجہ سے بول رہا ہے، اُس کے احساسات کیا ہیں، وہ خوش، پریشان، اداس ہے یا پھر کھیلنا چاہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پٹے کی تیاری کے بعد اس پر سیؤل نیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے تحقیق بھی کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کالر نے کتے کے بھونکنے کی صحیح نشاندہی کی۔ماہرین کے مطابق یہ کالر 80 فیصد تک درست وجہ بتاتا ہے۔

کمپنی نے مالک کی پریشانی کو دور کرنے کے لیے اس کا کنکشن مالک کے موبائل سے رکھا یعنی وہ چائے تو اس میں لگی ڈیوائس کو اسمارٹ فون سے منسلک کرے اور ہر وقت نظر رکھے۔

پیٹ پلس نامی کمپنی نے اس پٹے کو ’پیٹ پلز کالر‘ کا نام دیا ہے، جو کتوں کی حرکات اور اُن کے بھونکنے کا ریکارڈ بھی محفوظ کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں