احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے علاقے گھٹلوڈیا میں 65 سالہ بزرگ پانچویں منزل کے گر کر ہلاک ہوگئے۔
انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے علاقے احمد آباد میں واقع گھٹلوڈیا میں قائم ثمرپان ٹاؤوز کی پانچویں منزل پر اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔
جس وقت عمارت میں آگ لگی بزرگ پانچویں منزل پر ہی موجود تھے، آگ چند سیکنڈوں میں اس قدر شدت اختیار کر گئی کہ وہ پھنس گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو آگ کے شعلوں سے بچانے کے لیے محفوظ مقام تلاش کیا جہاں وہ آرام سے کھڑے ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق بزرگ بالکونی میں جاکر کھڑے ہوگئے تھے اور بالکل محفوظ تھے مگر اچانک پانچویں منزل سے نیچے آکر گے۔ جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔
افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت جےپرکاش کندیارا کے نام سے ہوئی جو ریاست ہریانہ سے تعلق رکھتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق عمارت میں تعینات گارڈ نے دھواں اٹھتا محسوس کیا جس کے بعد اُس نے محکمہ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔
گھٹلوڈیا تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس افسر کے مطابق ہم آگ لگنے کے واقعے اور پرکاش کی پراسرار موت کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔