جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان، کراچی میں خصوصی انتظامات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دورہ پاکستان کے لئے جنوبی افریقہ کی ٹیم کل کراچی پہنچے گی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26جنوری کوکھیلا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم چودہ سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی، پروٹیز کے دورہ کراچی کے لئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

کراچی آمد کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم چودہ روز کا قرنطینہ کرے گی، مہمان ٹیم قرنطینہ کے دوران کراچی جیمخانہ میں ٹریننگ کریگی، جس کے لئے جیم خانہ میں چار پریکٹس وکٹیں تیار کی جاچکی ہیں جبکہ جیم خانہ کے قریب ہی واقع مہمان ٹیم کو ہوٹل میں ٹہرایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بائیوسیکیورببل میں ہوٹل سےگراؤنڈ آجاسکیں گے، اس دوران ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

مہمان ٹیم کا 14 روزہ قرنطینہ ختم ہونے کے بعد مہمان ٹیم نیشنل اسٹیدیم میں پریکٹس کا آغاز کریگی۔

یہ بھی پڑھیں:  جنوبی افریقی ٹیم کی آمد کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے پاکستان آرہی ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں