تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

وہ ملک جہاں کورونا کی 2 نئی اور خوفناک اقسام دریافت، ماہرین پریشان

واشنگٹن: جاپان، برطانیہ اور جنوبی افریقا کے بعد اب امریکا میں کوروناوائرس کی دو نئی اقسام دریافت ہوئی ہیں، ماہرین نے انہیں دیگر قسموں سے مختلف قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی دو نئی اقسام امریکی سرزمین سے ہی نمودار ہوئی ہیں جن میں سے ایک بہت زیادہ متعدی ہے جو ممکنہ طور پر ریاست اوہائیو میں قبضہ جما سکتا ہے، ان میں ہونے والی میوٹیشنز بھی انہیں زیادہ متعدی بناتی ہیں۔

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے دو اقسام کو دریافت کیا اس حوالے سے مکمل نتائج ابھی شایع نہیں کیے گئے۔ البتہ ماہرین اس نئے چیلنج کا جائزہ لے رہے ہیں، دونوں میں سے ایک قسم تو فی الحال ابھی اوہائیو کے صرف ایک مریض میں دریافت ہوئی، اور اس کا میوٹیشنل کا عمل برطانیہ میں دریافت ہونے والی قسم کی طرح ہے۔

کورونا وائرس کی نئی اقسام، جاپانی سائنسدانوں نے مشکل کا حل ڈھونڈ لیا

محققین کا ماننا ہے کہ کوروناوائرس کی اصل شکل میں تبدیلی کے بعد نئی اقسام سامنے آئی ہیں تاہم امریکا میں کورونا کی دوسری قسم زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے، مذکورہ قسم میں 4 ایسی جینیاتی میوٹیشنز کو دریافت کیا گیا جو نئے کورونا وائرس میں اس سے پہلے کبھی دیکھی نہیں گئی تھیں۔

ماہرین نے دوسری قسم کو کولمبس اسٹرین کا نام دیا ہے جس میں جینیاتی ریڑھ کی ہڈی تو ابتدائی کیسز جیسی ہی ہے لیکن میوٹیشنز کا عمل منفرد ہے، یہ میوٹیشنز برطانیہ یا جنوبی افریقی اقسام سے تعلق نہیں رکھتیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اب وبا اس مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جہاں وہ خود کو تبدیل کرتی ہے اور ہم یہ تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں اور ایسا اس وقت ہورہا ہے جب ویکسینز متعارف ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -