تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

انتظامی غفلت یا حادثہ: ڈیڑھ سالہ بچی مین ہول میں گر کر جاں بحق

لاڑکانہ: پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں انتظامی غفلت کے باعث ڈیڑھ سالہ بچی موت کی آغوش میں چلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ لاڑکانہ کے علاقے بھینس کالونی میں پیش آیا، جہاں ڈیڑھ سالہ بچی کھیلنے کے دوران پاؤں پھسلنے کے باعث گٹر میں جاگری۔

بچی کے گٹر میں گرنے کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین موقع پر پہنچے اور بچی کو جدوجہد کے بعد گٹر سے نکالا مگر اس وقت تک وہ انتقال کرچکی تھی، جس کی شناخت مدیحہ کے نام سے  ہوئی، علاقہ مکینوں نے بچی کی لاش گٹر سےنکال کرچانڈکا اسپتال منتقل کردی، گھر والوں کو ننھی بچی کے انتقال کی اطلاع ملی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس

دوسری جانب چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے لاڑکانہ میں گٹر میں گر کر بچی کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ،چیف میونسپل کمشنر لاڑکانہ سے 18 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی ہے، ساتھ ہی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سیشن جج لاڑکانہ سےبھی رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:  خیرپور: ایک اور ننھی کلی مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل

چیف جسٹس نے کہا کہ سیوریج سسٹم کے حوالے سے بجٹ کے استعمال کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔

Comments

- Advertisement -