جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

حکومتی کوششوں کے ثمرات ، مہنگائی کی شرح میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں رواں ہفتے مہنگائی میں 0.22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، اس دوران 23 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 7اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 21اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں رواں ہفتے مہنگائی میں 0.22 فیصد کمی اور مہنگائی کی شرح 5.77 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں 23 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 7 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے میں چینی کی فی کلوقیمت میں2روپے81پیسےاضافہ جبکہ آٹا، مٹن، بیف ،چاول کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ہوا جبکہ ویجی ٹیبل گھی کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی اڑھائی کلو اضافہ اور دال مسور،دال ماش، دال مونگ کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق انڈے 31 روپے فی درجن سے کم ہوکر 167 روپے درجن ہوگئے، ٹماٹرکی فی کلوقیمت میں9 روپے 46 پیسے کمی ، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت21 روپے 3پیسے کمی جبکہ پیازاور آلوکی فی کلو قیمت میں اوسط 2 روپے کی کمی ہوئی۔

یاد رہے جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح 15 اعشاریہ 81 فیصد پر آگئی۔

گزشتہ ہفتے کے مقابلے رواں ہفتے مہنگائی میں اعشاریہ 06 فیصد اضافہ ہوا ، جس سے مہنگائی کی شرح 15 اعشاریہ 81 فیصد پر آگئی تھی ، ایک ہفتے میں بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور چھ میں کمی ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں