منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

مصباح،سعید اور آفریدی کی رواں سال ون ڈے کرکٹ میں نمایاں کارکردگی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کھلاڑیوں کی رواں سال ون ڈے کرکٹ میں کارکردگی سب سے نمایاں رہی۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سعید اجمل سال دوہزار تیرہ میں سب سے آگے رہے۔  پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہورہی لیکن اس کے باوجود کھلاڑیوں کی غیر ملکی سرزمین پر عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا۔

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے سال دوہزار تیرہ میں ناقدین کو اپنی پرفارمنس سے خاموش کرادیا۔ وہ رواں سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن چکے ہیں۔  مصباح نے پچپن کی اوسط سے تیرہ سو بائیس رنز بنائے ہیں۔ جس میں سب سے زیادہ چودہ نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔

بولنگ کی بات کریں تو پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ اجمل نے اکتیس میچز میں چھپن شکار کئے۔ پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بولنگ میں کمال دکھایا۔ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سات وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی بولر کی جانب سے ایک میچ میں بہترین بولنگ ہے۔ 

- Advertisement -

پاکستانی بیٹسمینوں نے موجودہ سال کی دوسری، چھٹی اور آٹھویں وکٹ کی بہترین شراکت بھی بنائی۔ محمد حفیظ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چار سینچریاں بنانے والے بیٹسمین رہے۔ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارت میں ابھی مزید دو ون ڈے میچزاور کھیلنے ہیں۔ قومی کھلاڑی سال کی پرفارمنس کو اور بھی بہتربناسکتے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں