اشتہار

سعودی عرب کا دوحہ میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودیہ قطر تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہے، ایسے میں سعودی عرب نے ایک اور بڑا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے قطر کےدارالحکومت دوحہ میں اپنا سفارتخانہ کھولنےکا اعلان کردیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک نیوز کانفرنس میں یہ اعلان کیا، سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ضروری امور کی تکمیل کے بعد سعودی عرب کا سفارتخانہ دوحہ میں دوبارہ کام شروع کر دے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ العلا میں ہونے والے تنظیم کے حالیہ اجلاس میں قطر کا سیاسی، سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد مختلف شعبوں میں تعلقات کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے قطر کے ساتھ تمام تعلقات بحال کرلئے تھے جس کے بعد خطے میں ساڑھے تین سال سے جاری تنازع ختم ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب اور اتحادیوں کا قطر کے حوالے سے تاریخی فیصلہ

سعودی عرب کی سربراہی میں چار ملکی اتحاد، جس میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر بھی شامل تھے، نے جون 2017 میں قطر کے ساتھ ایران کے قریب ہونے اور شدت پسند گروہوں کی حمایت کرنے کے الزام میں تعلقات منقطع کرلئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے اعلان کیا تھا وہ قطر کے ساتھ فضائی، بحری اور زمینی سرحدیں کھول رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں