تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

امریکا میں کیپٹل ہل حملے میں ملوث افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ

واشنگٹن : امریکا میں کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والے کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہوگیا، سیکیورٹی اداروں نے حملے میں ملوث 300 افراد کی شناخت کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے سرکاری عمارت پر حملہ کرنے اور جوبائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان روکنے کی کوشش کی تھی۔

قائم مقام اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث 300 افراد کی شناخت کرلی گئی، کانگریس پر حملے کی ایک لاکھ چالیس ہزار ویڈیوز اور تصاویر جمع ہوچکی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہنگامہ آرائی اور حملے سمیت دیگر جرائم کے تحت 98 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ کیپٹل ہل حملے مین ملوث 100 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

فیڈرل بیورو آف انسویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ گرفتار میں فوج سمیت دیگر انتظامی محکموں کے سابق اہلکار بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران ارکان کانگریس کے قتل کی سازش کا الزام لے لیا گیا۔

Comments

- Advertisement -