جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نوجوان پر تشدد اور جانوروں کیساتھ باندھے کا واقعہ، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : نلے والا میں نوجوان پرتشدد کرنے اور جانوروں کیساتھ باندھنے والے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد علاقے نلے والا میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جس میں بااثر افراد نے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر جانوروں کے ساتھ باندھ دیا تھا۔

تھانہ جھمرہ پولیس نے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، اشتیاق و دیگر نے کام چھوڑنے پر شہزاد کے سر کے بال مونڈھ دئیے تھے اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ملزمان نے تشدد کے بعد شہزاد کو جانوروں کے ساتھ باندھ دیا تھا، واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آنے پر سی پی او سہیل چوہدری نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتار کےلیے پولیس کی چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں