اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جنوبی افریقی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چودہ سال بعد پاکستان آنے والی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے تمام ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اور آفیشلز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچے ہیں تاہم سیریز کے آغاز سے قبل انہیں 14 روز قرنطینہ میں گزارنے ہیں اور اس دوران ان کے کرونا ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

جنوبی افریقی ٹیم کے تمام ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے، جس کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو قرنطینہ میں پریکٹس کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم بائیو سیکیور ببل میں آج سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

خیال رہے کہ کراچی پہنچنے والوں میں جنوبی افریقہ ٹیم کے 27 کھلاڑی اور 11 آفیشلز شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان، تابش خان شامل

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے،محمد رضوان ، عابدعلی، عمران بٹ، اظہرعلی، فوادعالم کو ٹیسٹ اسکواڈمیں شامل کیا گیا ہے، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یاسرشاہ، عبداللہ شفیق، آغاسلمان ، سعود شکیل ،حسن علی ،کامران غلام، ساجد خان، حارث رؤف ، محمدنواز،نعمان علی، فہیم اشرف ، شاہین آفریدی اور تابش خان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں