تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سعودی عرب میں ملازمتوں کے مواقع

ریاض : آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی کریم نے شعبے کو مقامی کے حکومتی فیصلے پر کہا ہے کہ سعودی حکام کے اس فیصلے سے شہریوں کےلیے ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے کے شعبے کو مکمل طور پر مقامی بنانے کا فیصلہ ہے جس کے محدود اثرات ریاست پر مرتب ہوں اور سعودی ڈرائیوروں کےلیے ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ سعودی شہری پہلے ہی بڑی تعداد میں اس سیکٹری میں ملازمت کررہے ہیں۔

کریم کے ترجمان نے کہا کہ کریم نے مملکت میں زیادہ تر نقل و حمل اور ترسیل کی خدمات کے ساتھ سرمایہ کاری جاری رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

کریم ترجمان کا کہنا تھا کہ اس خطے میں کریم کے تین کروڑ تیس لاکھ رجسٹرڈ صارفین ہیں۔

انہوں نے عرب نیوز کو بتایا ’مارچ میں شروع ہونے والی کوویڈ 19 نے ہمارے کاروبار پر اثرات مرتب کیے ہیں۔ یہ لاک ڈاؤن، کرفیو اور نقل و حرکت کی دوسری حدود، روزمرہ کی زندگی میں صارف کے رویوں اور عادات کو تبدیل کرنے کا فطری نتیجہ ہے۔

Comments

- Advertisement -