جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارت میں 2 افراد کو آوارہ کتے کو مارنا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں پولیس نے آوارہ کتے کو مارنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست پنجاب کی موگا پولیس نے آوارہ کتے کو لکڑی سے بے دردی سے قتل کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

کتے کو لکڑی سے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔

- Advertisement -

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ کتا سڑک پر چل رہا تھا کہ ملزمان نے ایک ایک کرکے کتے کو لکڑی سے مارنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی مر گیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک ملزم مردہ کتے کو دم سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا جبکہ دوسرا ملزم راہگیروں کو قریب آنے سے روکتا رہا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت پروندر سنگھ اور کلدیپ سنگھ عرف لکھنہ کے نام سے ہوئی، دونوں دشمیش نگر کے علاقے میں واقع گردوارہ میں خدمت گار کے طور پر کام کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف جانوروں کے بچاؤ کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں