پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل 19 ارکان کو بحال کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل انیس ارکان کو بحال کردیا گیا ہے، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل کردہ انیس ارکان کو بحال کردیا، معطل ارکان نے غیر ذمہ دارانہ عمل پر اپنے معافی نامے بذریعہ فیکس الطاف حسین کو ارسال کئے تھے، جس کے بعد ان کی بحالی عمل میں آئی، پارٹی قائد الطاف حسین نےفیصلے کی توثیق کردی ہے۔

جن ارکان کو معطل کیا گیا تھا ان میں حیدرعباس رضوی، کنورنوید جمیل، ڈاکٹرصغیراحمد،نسرین جلیل،عبدالرشید گوڈیل،یوسف شاہوانی،عادل صدیقی،اشفاق منگی،عادل خان،نثار پنہور،ممتازانور، سیف یار خان ،اسلم آفریدی شامل تھے، اس سے پہلے ایم کیو ایم کے الطاف حسین نے صبح گیارہ بجے نائن زیروفون کرکےحاضری لی، تو نائٹ شفٹ کے ذمہ داران سورہے تھے، صبح کی شفٹ سے بھی کوئی موجود نہ تھا، جس بنا پراراکین کو معطل کیاگیا۔

اہم ترین

مزید خبریں