تازہ ترین

وزیراعظم نے براڈ شیٹ معاملے پر 5 رکنی کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ معاملہ تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھا جائے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ کیس پر بریفنگ دی، وزیراعظم نے براڈ شیٹ کے معاملے پر 5 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

کمیٹی میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، شیریں مزاری، بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملہ تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھا جائے، براڈ شیٹ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق منظرعام پر لائے جائیں۔

مزید پڑھیں: حکومتِ پاکستان براڈ شیٹ سے متعلق معاہدے سامنے لے آئی

عمران خان نے کہا کہ براڈ شیٹ کمپنی تو 20 سال پہلے کے اثاثوں کی تحقیقات کررہی تھی، گزشتہ دس سال کا حساب تو ابھی ہونا ہے، ملکی دولت لوٹ کر باہر لے جانے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ معاملہ اٹھایا جانا خوش آئند ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو عوام کی فنڈنگ ے وجود میں آئی، فخر ہے ہماری جماعت کو مافیا نے اسپانسر نہیں کیا، مافیا نے پیسہ لگایا ہوتا تو ہم ان کے سامنے جھک جاتے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں پی ڈی ایم جلسے پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے بریفنگ دی، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کی اجازت دی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔