اشتہار

بھارت نے پاکستان سے نہ کھیلنے کے لیے بہانے تلاش کرنا شروع کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت نے ایشیا کپ میں پاکستان سے نہ کھیلنے کے لیے بہانے تلاش کرنا شروع کردئیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کا سوچ رہی ہے، ایشیا کپ کے دوران بھارت گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والی سیریز کھیلنے کا خواہش مند ہے۔

کورونا کے سبب ملتوی ہونے والا ایشیا کپ رواں سال جون میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ برس 9 جولائی کو ایشین کرکٹ کونسل نے کورونا کے باعث ایشیا کپ 2020 ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی منسوخی کے پیچھے کوئی سیاست نہیں ہے۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ وبائی بیماری کے سبب کیا گیا ہے، ایشین کرکٹ کونسل آئندہ سال ایونٹ کے انعقاد پر غور کررہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ پاکستان 2022 میں ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں