جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بیوی سے جھگڑا، بے رحم باپ نے کمسن بیٹے کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی: سندھ کے شہر گھوٹکی میں بیوی سے جھگڑنے کے بعد بے رحم باپ نے کمسن بیٹے کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں بیوی سے جھگڑنے کے بعد سفاک باپ نے تین سالہ بیٹے کو قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی۔

پولیس کے مطابق اوباڑو کے نواحی گاؤں میں ملزم نے بیوی سے جھگڑے پر بیٹے کا گلا دبا کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بچے علی رضا کی لاش گنے کے کھیت سے برآمد کرلی گئی ہے، بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچے کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں باپ نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں کراچی کے علاقے کورنگی میں سابق پولیس اہلکار بشیر نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کا رشتہ لے کر جارہے تھے لیکن اس رشتے پر شوہر کو اعتراض تھا اور انہوں نےجانے سے منع کیا تھا اس پر انہوں نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے بیٹے کی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم بشیر بیٹے کو قتل کرکے فرار ہوگیا، ملزم سابق پولیس اہلکار ہے، فرار ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں