جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اینکر مرید عباس قتل کیس : ملزم عادل زمان کا شناختی بلاک اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، عدالت نے ملزم عادل زمان کا شناختی بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ منقولہ اورغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن کورٹ میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت میں تفتیشی افسر نے عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

عدالت نے اشتہاری ملزم عادل زمان کا شناختی بلاک کرنے سمیت منقولہ اورغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے مرکزی ملزم عاطف زمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکردی۔

عدالت نے کہا کہ ملزم عاطف زمان پر30 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

گذشتہ سماعت میں عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے کیلئے اشتہارات شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے اردو اورانگریزی میں اشتہارات شائع کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے اینکر مریدعباس قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے ملزم عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا تھا ، جس پر سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں