تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

وزیراعظم آج جنوبی وزیرستان میں کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج جنوبی وزیرستان میں تعمیروترقی کےمختلف منصوبوں کاآغاز اور کامیاب جوان پروگرام کاافتتاح کریں گے جبکہ ایجوکیشن سٹی کے قیام کا اعلان بھی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج جنوبی وزیرستان کادورہ کریں گے، وزیراعظم کے معاونین خصوصی عثمان ڈار، ثانیہ نشتر، شہبازگل ، علی امین گنڈاپور، خیبرپختونخوا کے گورنر اور وزیراعلیٰ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم جنوبی وزیرستان میں تعمیروترقی کےمختلف منصوبوں کا آغاز کریں گے اور کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کرکے پروگرام کے تحت چیک تقسیم کریں گے جبکہ دورے کے دوران وزیراعظم کو وزیرستان میں ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم کے دورے میں ایجوکیشن سٹی کے قیام کااعلان بھی متوقع ہے جبکہ عمران خان کیڈٹ کالج وانا کے دوسرے فیز کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور احساس کفالت پروگرام کےتحت چیک بھی تقسیم کریں گے۔

اس دوران وزیراعظم کواحساس پروگرام کےڈیجیٹل سروے پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وہ وانا میں مقامی قبائلی عمائدین سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مولاخان سرائےمیں اسپتال کا افتتاح بھی کریں گے۔

Comments

- Advertisement -