جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

صنعت وکاروبار کے فروغ کیلئے نیا منصوبہ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں صنعت وکاروبار کو فروغ دینے کے لیے بڑا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت سندھ جام اکرام اللہ کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں صنعتوں کے فروغ کے لیے بڑامنصوبہ تیار ہے، لاڑکانہ انڈسٹریل زون کا افتتاح 22جنوری کو بلاول بھٹو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو لاڑکانہ میں خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اہم اقدام سے صوبے میں صنعت اور کاروبار کا فروغ ہوگا اور نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔ بلاول بھٹو لاڑکانہ انڈسٹریل زون کے افتتاح کے موقع پر اہم اعلانات بھی کرسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے غریب مزدوروں کیلئے مفت گھروں کا اعلان کردیا

یاد رہے کہ دو روز قبل چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے آج سندھ کے شہر سکھر میں نیولیبرسٹی کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ان کہنا تھا کہ مزدوروں کو ایک ہزار چوبیس فلیٹ مفت تقسیم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ بینظیر مزدور کارڈ کا اجرا بھی جلد کیا جائے گا، مشکل صورت حال میں بھی مزدوروں کے لیے چھت کا بندوبست کررہے ہیں، یہ پیپلزپارٹی کا نظریہ اور منشور کا تسلسل ہے، پارٹی کی بنیاد مزدورں کے حقوق کیلئے رکھی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں