منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

پاکستان کا ’شاہین تھری‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل کی زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلو میٹر رینج ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچا گیا، میزائل نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

وزیراعظم عمران خان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز کو مبارک باد دی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سائنسدانوں، انجینئرز کو مبارک باد دی، سروسز چیفس نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاک بحریہ نے آبدوزوں سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا تھا، نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہرجارحیت کا دندان شکن  جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی آبدوزوں نے کامیابی سےاہداف کو نشانہ بنایا، میزائلز،تارپیڈوزفائرنگ کا مظاہرہ آپریشنل صلاحیتوں کاثبوت ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں