پشاور: سلطنتِ عثمانیہ پر بنائے جانے والے معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ خاتون کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ نے ایک ایسی تصویر شیئر کی جس کے بعد گمان کررہے ہیں کہ شاید وہ پشاور میں ہیں۔
اطغرل غازی کی حلیمہ خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوریز میں پشاور میں واقع اسلامیہ کالج کی تصویر شیئر کی۔
اس تصویر کو اسریٰ بلجک نے ٹویٹر پر بھی اُسی جملے ’پھولوں کا شہر‘ سے شیئر کیا۔
اداکارہ کی جانب سے تصویر شیئر ہونے والے مطابق حلیمہ خاتون کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے قیاس آرائیں شروع ہوگئیں ہیں۔
The City of Flowers. pic.twitter.com/N2HnVrzj0c
— Esra Bilgiç (@esbilgic) January 19, 2021
یاد رہے کہ جیسے کراچی کو روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے اُسی طرح پشاور کو پھولوں کے شہر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
اداکارہ نے اس سے قبل انسٹاگرام پر ایک اور پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔اسریٰ بلجگ کی جانب سے پاکستان میں موجودگی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ برس یہ خبریں بھی زیرگردش تھیں کہ اسریٰ بلجک پاکستان سپرلیگ میں شامل ایک ٹیم کی برانڈ سفیر بنیں گی۔ عین ممکن ہے کہ پشاور کا دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہو۔
— Shafaat Ali (@iamshafaatali) January 19, 2021
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے صرف ’پھولوں کا شہر‘ لکھا۔
THE CITY OF FLOWERS
— Javed Afridi (@JAfridi10) January 19, 2021
واضح رہے کہ حال ہی میں اطغرل غازی کے مرکزی کردار ایگین آلتن نے لاہور کا نجی دورہ کیا تھا، علاوہ ازیں چند روز قبل ڈرامے کی مرکزی ٹیم اور چند اداکاروں نے اسلام آباد، کراچی کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔