پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں نے مداحوں کو ایک ساتھ خوش خبری سنادی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے آنے والے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی نامور اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے خوش خبری سنائی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ انسٹاگرام پر پچاس لاکھ فالوورز کا اہم سنگ میل عبور کرچکی ہیں۔ اپنی پوسٹ میں مایا علی نے لکھا کہ ’پچاس لاکھ کی فیملی ہونے پر آپ سب کا بہت شکریہ، میں آپ سب کی انتہائی مشکور ہوں کہ آپ اس طرح محبت دے کر حوصلہ افزائی کرتے ہیں‘۔
View this post on Instagram
اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرۂ آفاق ڈرامے ’میرے پاس تم‘ ہو میں ہانیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حرا مانی نے بھی پچاس لاکھ فالوورز مکمل ہونے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: ’پہلی سی محبت‘ مایا علی نے کردار سے متعلق بتا دیا
یاد رہے کہ چند روز قبل حرا مانی نے خود کو باقاعدہ گلوکار قرار دیا تھا اور انہوں نے اپنی آواز میں گن گنانے کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram
حرامانی نے بتایا کہ انسٹاگرام پر انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد پچاس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے مخصوص انداز میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ مجھے، میرے انسٹاگرام، میرے گانوں، میرے چہرے، میرے بچوں اور میری حقیقت کو پسند کرنے کا بہت بہت بہت شکریہ‘۔
یہ بھی پڑھیں: مایا علی نے اپنی والدہ سے معافی مانگ لی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بات کی جائے تو عائزہ خان اور ایمن خان کا شمار انسٹاگرام پر سب سے زیادہ 79 لاکھ فالوورز رکھنے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جبکہ ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد بھی 70 لاکھ کو پہنچنے کے قریب ہے۔