تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مایا علی نے اپنی والدہ سے معافی مانگ لی

کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی والدہ سے معافی مانگ لی۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مایا علی نے والدہ کو زبردست انداز سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

والدہ کے ہمراہ شیئر کی جانے والی تصویر کے ساتھ مایا نے لکھا کہ ’کاش مجھے آپ کے بارے میں لکھنے کے لیے الفاظ مل جائیں، کیونکہ آپ میری زندگی، طاقت اور جان ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنی والدہ کے بغیر نامکمل ہوں کیونکہ زندگی میں اب تک جو کچھ بھی حاصل کیا وہ صرف والدہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے‘۔

مایا علی نے والدہ سے اپنی ناکردہ غلطیوں کی معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے بچوں کی پرورش اور تربیت کے لیے اپنی زندگی قربان کی مگر میں آپ کو کبھی 1 فیصد بھی وقت نہیں دے سکی جس کے لیے میں معافی کی طلب گار ہوں، میری خواہش اور کوشش ہے کہ جو آپ نے ہمارے لیے کیا اُس کا ایک فیصد حق ادا کردیں‘۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مایا علی کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام

اداکارہ نے رب کے حضور اپنی والدہ کے حق میں دعا کرتے ہوئے اُن کی لمبی زندگی کی دعا  کی اور والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’سپر ویمن‘ قرار دیا۔

 

Comments

- Advertisement -