منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

جنوبی افریقا کے خلاف پاکستانی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کب کیا جائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی ٹی 20اسکواڈ کا اعلان جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران ہی کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران ہی پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا، ٹی 20اسکواڈ کے کھلاڑی3فروری کو لاہور میں بائیوسیکیور ببل میں آئیں گے۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کےخلاف 3ٹی 20میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

- Advertisement -

ذرایع نے بتایا ہے کہ ٹی 20اسکواڈ میں بھی ڈومیسٹک پرفارمرز کو جگہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فخرزمان کی بھی واپسی کا امکان ہے جبکہ محمدحفیظ کی شمولیت دستیابی سے مشروط ہے۔

’’پاکستان ہوم گراؤنڈ پر مضبوط ٹیم ہے‘‘

صہیب مقصود، شرجیل خان، اعظم خان، ذیشان ملک اور زاہد محمود اسکواڈ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ تین ٹی 20 میچز 11، 13 اور 14 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں