اشتہار

سعودی عرب میں بجلی صارفین کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ شمارات کا کہنا ہے کہ مملکت میں 34 فیصد خاندان ایسے ہیں جو بجلی پر اپنی آمدنی کا 5 سے 10 فیصد تک خرچ کرتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ شمارات نے بجلی صارفین سے متعلق نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 34 فیصد کے بعد 23 فیصد وہ خاندان ہیں جو اپنی آمدنی کا 11 سے 15 فیصد حصہ بجلی پر لگاتے ہیں۔ جبکہ 36 فیصد خاندان کفایت شعاری والے بجلی کے آلات استعمال کررہے ہیں۔

- Advertisement -

محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 64 فیصد صارفین ایسے ہیں جو کفایت شعاری والے آلات استعمال نہیں کررہے جبکہ 99.50 فیصد سعودی خاندان گھروں میں بجلی استعمال کررہے ہیں۔

سعودی عرب میں بجلی کا نیا قانون متعارف

اسی طرح مملکت میں 80 فیصد صارفین کے بجلی کے میٹر اپنے ہیں جبکہ 15 فیصد خاندان نے بجلی کے میٹروں میں اپنے حصے کی شرکت ڈالی ہوئی ہے۔ 18 فیصد ایسے ہیں جو گھر میں بجلی کنٹرولر سے کام لے رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں صرف 2 فیصد خاندان شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرکے استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ 10 فیصد ایسے خاندان بھی ہیں جو گیس کی بجائے بجلی سے کھانا بناتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں