جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

جانشینی سرٹیفکیٹ کا اجرا : وزیراعظم آج باضابطہ طورپرسافٹ ویئرکاافتتاح کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج جانشینی سرٹیفکیٹ کا اجرا کیلئے سافٹ ویئر کاباضابطہ طور پر افتتاح کریں گے ،وزیرقانون فروغ نسیم نے نادرا کے طریقہ کار پر اظہار اطمینان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت قانون کاکہنا ہے کہ جانشینی سرٹیفکیٹ کےاجراسےمتعلق چیئرمین نادرا نے وزیرقانون کوبریفنگ دی، بریفنگ میں نادرا سافٹ ویئر سے متعلق آگاہ کیاگیا۔

وزیرقانون فروغ نسیم نے نادراکےطریقہ کارپراظہاراطمینان کیا ، ترجمان کاکہنا تھا کہ آج وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ طورپرسافٹ ویئرکاافتتاح ہوگا،وزیر اعظم تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔

- Advertisement -

ترجمان وزارت قانون کا کہنا تھا وزارت قانون اور نادرا کے اشتراک سے سافٹ ویئر پر کام مکمل کرلیا ہے ، جس کے تحت متوفی کے ورثا کو نادرا تعاون سے 15 روز میں جانشینی سرٹیفکیٹ جاری ہوگا، وزیراعظم عمران خان کل نئے سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

ترجمان نے کہا تھا کہ اس سےقبل جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجرامیں 2سے 7سال کاعرصہ لگتا تھا، متوفی کے تمام ورثاکی موجودگی بھی لازمی ہوتی تھی لیکن اب ورثا کی غیر موجودگی میں بھی جانشینی سرٹیفکیٹ جاری ہوسکیں گے۔

وزارت قانون کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا کے ڈیٹا بیس کو پاکستانی سفارتخانوں سے منسلک کیا جائے گا، اس سہولت سے بہت سارا پیسہ ،عدالتوں کا وقت ضائع ہونے سے بچایا جا سکے گا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں