اشتہار

شوہر کے خواب پر مکمل یقین، بے روزگار خاتون کروڑ پتی بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ٹورنٹو: کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے درالحکومت کے رہائشی شخص کے ایک خواب نے بیوی کی زندگی ایسی بدلی کہ وہ کروڑ پتی بن گئی۔

یو پی آئی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والی خاتون کے شوہر نے 20 سال قبل خواب میں ایک لاٹری (جیک پاٹ) کا نمبر دیکھا جس کے بعد انہوں نے اُن نمبروں کا ٹکٹ خرید لیا تھا۔

خاتون نے اس لاٹری کو اپنے پاس بیس سال تک سنبھال کر رکھا کیونکہ اُن کو یقین تھا کہ شوہر کا خواب اُن کے لیے شرمندہ تعبیر ہوگااور وہ  نمبرز اُن کے لیے خوش قسمت ثابت ہوں گے۔

- Advertisement -

حال ہی میں ہونے والی قرعہ اندازی میں خاتون کا 50 لاکھ ڈالرز کا انعام نکلا، پاکستانی کرنسی کے حساب سے یہ رقم 8 کروڑ 3 لاکھ 49 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔

ڈینگ پراوا ٹوڈوم  نامی خوش قسمت خاتون نے اورنٹاریو لاٹری اور گیمنگ کورپ کی انتظامیہ کو بتایا کہ انہوں نے کہ اس نمبر کی لاٹری بیس سال قبل اُس وقت خریدی تھی جب شوہر نے صبح اٹھ کر اپنے خواب کے بارے میں بتایا۔

مزید پڑھیں: معمولی غلطی نے خاتون کو کروڑ پتی بنادیا

یہ بھی پڑھیں: خواب نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے یقین تھا ہمارے لیے یہ نمبر خوش قسمتی کا باعث بن سکتے ہیں، اس لیے لاٹری کو بیس سال تک سنبھال کر رکھا جس کے بعد یکم دسمبر 2020 کو ہونے والی قرعہ اندازی میں میرا انعام نکلا’۔

انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت ٹیکس و دیگر کٹوتیوں کے بعد خاتون کو 4 کروڑ 71 لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کردی۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا وبا کے دوران میری ملازمت بھی چلی گئی تھی، لاٹری کا نکلنا میرے اور گھر والوں کے لیے بڑا ریلیف ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں ان پیسوں کو اپنے بچوں پر خرچ کروں گی، نئی گاڑی اور اچھے کپڑے بھی خریدوں گی کیونکہ بہت عرصے سے میں نے اپنی خواہشات پوری نہیں کیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں