جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مہمان ٹیم کب سے پریکٹس کا آغاز کرے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج سے باقاعدہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، فاسٹ بولر بھرپور ردھم کے ساتھ نیٹ میں بولنگ کی پریکٹس کررہے ہیں جبکہ اسپنرر گذشتہ روز ماضی کے عظیم اسپنر ثقلین مشتاق کی "ٹپس” کو مدنظر رکھتے ہوئے بولنگ کررہے ہیں جبکہ بلے باز محمد یوسف اور بیٹنگ کوچ یونس خان کی جانب سے دئیے گئے کارآمد مشورے کے تحت بیٹنگ پریکٹس میں مشغول ہیں۔قومی اسکواڈ کے علاوہ امپائرز پینل میں شامل آفیشلز بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں، جنوبی افریقہ کی ٹیم کل سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی، بائیو سیکیور ببل کے تحت مہمان ٹیم گزشتہ چار روز سے کراچی جمخانہ میں ٹریننگ کررہی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے باعث سیکیورٹی کے پیش نظرحسن اسکوائرسے نیشنل اسٹیڈیم تک سڑک کو ہرقسم کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، ٹریفک اہلکار نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے کے زریعے پرانی سبزی منڈی کی جانب موڑ رہے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز: سابق اسٹارز کے کھلاڑیوں کو مفید مشورے

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 4 فروری کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں مدمقابل آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں