جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

فارمنس پر "ہیرو” اور خراب کارکردگی پر "زیرو” والا رویہ بدلنا ہوگا، اظہر علی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کا شکوہ ہے کہ ایک پر فارمنس پر ہیرو اور خراب کارکردگی پر زیرو بنا دیا جاتا ہے، ہمیں اس کلچر کو بدلنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل دو دن سے پریکٹس کررہے ہیں، ابھی تین سے چار پریکٹس سیشن باقی ہیں جسکا فائدہ اٹھانا ہے، ہوم کنڈیشنز پر میزبان ٹیم کو فائدہ ضرور ملتا ہے۔

اظہر علی نے جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کو باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

- Advertisement -

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں بلے بازوں کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ سیریز میں بھی بیٹسمینوں نے فائٹ کی جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف بھی کسی نہ کسی کھلاڑی نے سنچری بنائی، کھلاڑی کیساتھ اچھا اور برا وقت ساتھ چلتا رہتا ہے، کبھی کبھار بیٹسمینوں کیلئے رنز بنانا مشکل ہوجاتا ہے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ سے مجھے کافی حوصلہ بڑھا ہے، اپنی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں، جس شاٹ پر مجھے مسئلہ ہوتا ہے اپنے کوچز سے ٹپس لیتا ہوں، یونس خان ، محمد یوسف دونوں ہمارے ساتھ تجربات شیئر کرتے ہیں۔
سابق ٹیسٹ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں صرف یہی سوچ رکھنی چاہیئے کہ اچھی کرکٹ کھیلنا ہے، چیلنجز کاسامنا کرتے ہوئے ذہنی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے، میں ہمیشہ ٹیم کی ضروریات کے مطابق رول ادا کرتا ہوں، مینجمنٹ مجھے جس پوزیشن پر کھیلنے کا کہیں گے اس کیلئے تیار ہوں، حالانکہ پہلے خود بھی کہتا تھا کہ ایک پوزیشن ہونی چاہیئے۔

اظہرعلی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے پاس اسپنرز اور فاسٹ بولر کی اچھی لائن اپ ہے، اگر اسپن ٹریک بنتا ہے تو اے گیم ہمیں کھیلنا پڑے گی، جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹسمینوں کو اتنے رنز کرناہونگے کہ بولرز دفاع کرسکیں۔

Comments

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں