اشتہار

امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، اہلکاروں کی ہلاکتیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں نیشنل گارڈز کے تین محافظ ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ جنوبی علاقے روچیسٹر میں واقع مینڈن میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا۔

بری اور بحری افواج کے حکام نے ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں تین نیشنل گارڈ ہلاک ہوئے۔

- Advertisement -

انہوں نے تصدیق کی کہ یو ایچ-60 نامی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میڈیکل ایمرجنسی کے استعمال کے لیے مختص کیا گیا تھا، جو نیویارک سے مینڈن ایک خاص مشن پر جاتے ہوئے تباہ ہوا۔

مزید پڑھیں: انسانی اعضا لے جاتے ہوئے ہیلی کاپٹر تباہ

ہیلی کاپٹر میں کیپٹن سمیت تین افراد موجود تھے، جو حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

نیویارک کے اعلیٰ فوجی حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہیلی کاپٹر انجن کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا کیونکہ اڑان بھرتے وقت بھی اس میں نقص دیکھا گیا تھا۔

حادثے کے بعد ریسکیو رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچنے جنہوں نے نیشنل گارڈز کے اہلکاروں کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں