جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

حکومت کا خصوصی انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں مزاحمتی ٹائیفائیڈ کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے خصوصی انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ، مہم میں 9 ماہ تا 15سال کے بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ ٹیکے لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے خصوصی انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ، خصوصی مزاحتمی ٹائیفائیڈ مہم حساس13 اضلاع میں منعقدہوگی، جس میں پنجاب کے12اضلاع شامل ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں خصوصی انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلائی جائے گی، ٹائیفائیڈ مہم 13 اضلاع کے شہری علاقوں میں چلائی جائے گی، مخصوص اضلاع میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم 2 ہفتے منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب،اسلام آباد میں انسدادٹائیفائیڈ مہم1تا15فروری ہوگی، 9 ماہ تا 15سال کے بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ ٹیکے لگائے جائیں گے۔

وزارت صحت کے ذرائع نے کہا کہ سندھ میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم گزشتہ سال منعقد ہوئی تھی، سندھ میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم سے کیسزمیں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے حکومتِ پاکستان نے یہ نئی ویکسین ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعے منظور کروائی تھی اور یہ ویکسین صوبہ سندھ میں دو ہفتوں کی حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوران استعمال کی گئی ، صوبہ سندھ میں 2017 کے بعد سے اب تک ٹائیفائیڈ کے 10,000 کیسز درج کیے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں