اشتہار

جعلی اکاؤئنٹس کیس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ سمیت کئی ملزمان کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ آج نیب انکوائریز پر ملزمان کے بینک اکاؤنٹس روکنے سےمتعلق فیصلہ سنایا، عدالت عالیہ نے نیب انکوائری پردفعہ23 کے تحت اکاؤنٹ بلاک کرانے کے عمل کو خلاف قانون قرار دے دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں سابق صدر سندھ بینک کو ذاتی اکاؤنٹ استعمال کرنےکی اجازت دیتے ہوئے بلال شیخ کو اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کیخلاف نیب درخواست کو مسترد کردیا۔

- Advertisement -

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ نیب نے انکوائری پراثاثے منجمد کرناہوں تو دفعہ 12 کےتحت آرڈر کرے، محض الزام پر اکاؤنٹس بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نیب کو انکوائری،انویسٹی گیشن مکمل کرنے میں کئی سال لگ جاتےہیں، تفتیشی ایجنسی کی تاخیر سےشہری کو اکاؤنٹ سے رقم نکالنےسےکیسےروکاجاسکتاہے؟، گناہگار کو سزا دینا ریاست کا کام ہےتو شہری کو رقم استعمال کاحق دینا بھی ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں