اشتہار

گوگل کا موبائل فون پر سرچنگ کرنے والے صارفین کے لیے زبردست اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے موبائل فون پر سرچنگ کرنے والے صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل نے موبائل فون سرچنگ کے انٹرفیس میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آئندہ چند دنوں میں یہ تبدیلیاں کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے موبائل فون صارفین کے لیے درج ذیل تبدیلیاں کی جائیں گی۔

- Advertisement -

ان تبدیلیوں کے تحت موبائل صارفین کو سرچنگ کے دوران پہلے سے زیادہ بڑا اور نمایاں ٹیکسٹ نظر آئے گا، جس سے سرچ کرنا پہے آسان اور تیز ترین ہوجائے گا۔

اس تبدیلی کے بعد صارفین کو سرچ کے نتائج موبائل اسکرین پر واضح نظر آئیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرچ کے نتائج میں اہم معلومات کو نمایاں کرنے اور غیر ضروری معلومات کو کم سے کم کرنے کے لیے بھی یہ تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔

اس ضمن میں گوگل کی جانب سے بلاگ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق موبائل سرچ کو استعمال کرنے والے صارفین کی آسانی کے لیے ایک قدم پیچھے ہٹا رہے ہیں تاکہ وہ مطلوبہ نتائج جلد اور آسانی کے ساتھ حاصل کرسکیں۔

کمپنی کے مطابق گوگل سرچ وقت کے ساتھ تبدیل ہورہا ہے، اس لیے ڈیزائن کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا جو پیچیدہ تو ہوگا مگر یہ اقدام بہت ضروری ہے۔ گوگل کے مطابق اُس کے ماہرین صرف ویب پیج پر موجود معلومات کو ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی معلومات کو اکھٹا کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں