19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سعودی عرب: کیا زرعی مزدور گھریلو ملازم بن سکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت سے یہ پوچھا گیا ہے کہ کیا زرعی لیبر کا پیشہ تبدیل کر کے گھریلو ملازم رکھا جا سکتا ہے؟ جواب میں وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ زرعی لیبر کا پیشہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت افرادی قوت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک صارف نے سوال کیا تھا کہ کیا زرعی لیبر کا پیشہ تبدیل کر کے اسے گھریلو ملازم رکھا جا سکتا ہے؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت نے کہا کہ زرعی لیبر ان پیشوں میں ہے جن کی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب: مقیم افراد بیوی بچوں کو کیسے بلا سکتے ہیں؟

وزارت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ویزہ نکالتے وقت جس پیشے کا اندراج کیا گیا تھا، اسی پر ملازم کو کام کرنے کی پابندی ہے، ویزہ نکالتے وقت ہی پیشے کا تعین کرنا بہت ضروری ہے کیوں کہ ویزہ اسی پیشے کے کوٹے سے جاری ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں