اشتہار

قطر ایئر ویز میں ملازمت کے مواقع، بھرتیاں شروع

اشتہار

حیرت انگیز

قطرایئر ویز میں ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ایئرلائن نے اہم آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق قطر اور یو اے ای میں تعلقات معمول پر آنے کے بعد قطر ایئرویز نے متحدہ امارات کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا۔

یو اے ای میں فلائٹ آپریشن کی بحالی کے لیے قطرایئرویز نے دبئی اور ابوظہبی ایئرپورٹس پر اہم پوزیشنز کے لیے تجربہ کار افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

- Advertisement -

دبئی میں قطر کی قومی ایئرلائن کو ایئرپورٹ سروسز ڈیوٹی آفیسر ، سینئر ایئرپورٹ سروسز ایجنٹ اور ایئرپورٹ سروسز ڈیوٹی سپروائزر کی تلاش ہے۔

ابوظہبی میں قطر ایئر ویز اپنے کاموں کو سنبھالنے کے لئے ایئرپورٹ سروسز ڈیوٹی کے نگران اور سینئر ایئرپورٹ سروسز ایجنٹ کی خدمات حاصل کررہا ہے۔

ساتھ ہی ایئرلائن نے جعل سازوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایئرلائن کے آفیشل ای میلز پر ہی اپنی مستند دستاویزات بھیجی جائیں تا کہ کسی بھی جعل سازی سے بچا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں