تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

‘پی پی گروپ علی زیدی کو ویڈیو عام کرنےکی دھمکیاں دے رہا ہے’

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ پی پی گروپ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں علی زیدی کو ویڈیوعام کرنےکی دھمکیاں دے رہا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ مریم اور ان کا گروپ ججوں کی ذاتی ویڈیوز بنانے اور بلیک میلنگ کے ماہر ہیں، پی پی گروپ علی زیدی کو ویڈیو عام کرنےکی دھمکیاں دے رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ کون لوگ ہیں،کس حیثیت میں لوگوں کی ویڈیو بناتے ہیں؟ یہ ویڈیوز بناتے ہیں اور پھر بلیک میل کرتے ہیں،جرائم پیشہ لوگ۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر علی زیدی میں ٹھن گئی، مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر علی زیدی نے بھی جوابی خط لکھ ڈالا ہے

علی زیدی نے وزیراعظم کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا کہ مرادعلی شاہ نےادب و شائستگی کی حدود پھلانگ کرخط بھجوایا، مراد علی شاہ کا خط ان کے دماغ میں سمائے بلا جواز تکبر کا مظہر ہے، انتظامی معاملات چلانا تو پہلے ہی مراد علی شاہ کے بس میں نہ تھا، مگر موصوف گفتگو کےآداب سے بھی مکمل ناواقف اوربے بہرہ ہیں۔

اس سے قبل کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ اور علی زیدی میں تلخ کلامی

وفاقی وزیر علی زیدی نے سوال کیا کہ ایس بی سی اے کے بجائےکراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کب بنےگی؟ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ کی جگہ کراچی سالڈویسٹ مینجمنٹ کب ہوگا؟

وزیراعلیٰ سندھ نے جواب دیا کہ اس معاملے پر کام جاری ہے۔ جس پر وگاقی وزیر نے دوبارہ سوال داغتے ہوئے پوچھا کہ معاملہ کب تک مکمل ہوگا تاریخ بتائیں۔

وزیراعلیٰ نے تلخ لہجے میں جواب دیا کہ میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں۔ وزیراعلیٰ کےجواب پر علی زیدی سیخ پا ہوگئے اور اپنی فائلز اٹھا کر اجلاس سے چلےگئے۔

Comments

- Advertisement -