جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

ٹیسٹ سیریز: بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ‘جال’ تیار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پلاننگ کرلی۔ انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم کے اکثر کھلاڑی سینئر ہیں اسی حساب سے ہم نے تیاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے بہت سے کھلاڑی بھارت میں کھِیلے ہوئے ہیں، فرد واحد کے بجائے پوری ٹیم کے لیے پلان بنایا ہے تاکہ میچ میں تمام کھلاڑی پرفارم کریں، ایشین وکٹوں سے جنوبی افریقی کھلاڑی واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑی جتنا سیکھیں گے اتنا بہتر ہوگا، ڈومیسٹک کرکٹرز پہلے ہی دباو کا سامنا کرتے رہتے ہیں، شائقین کرکٹ کو ہم اسٹیڈیم میں مس کرتے ہیں۔

مستقبل کی پروا نہیں، توجہ صرف سیریز پر مرکوز ہے، ہیڈ کوچ قومی ٹیم

کپتان کا کہنا تھا کہ کوویڈ19 کی وجہ سے شائقین گھرمیں رہ کر سپورٹ کررہے ہیں، کوچ کے بغیر ٹیم بنائی نہیں جاسکتی ہے، جو پاکستان ٹیم کے لیے بہترین فیصلہ ہوتا ہے وہی کرتے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کا مزہ آیا ہے۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ بیٹسمین اور اسپنر نے کافی خوش کیا ہے، ڈریسنگ رومز شیئر کرنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے، پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ میرے ہاتھ میں ہے۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں