تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بھارت میں انسانیت کو شرما دینے والا ایک اور واقعہ، کمزور دل افراد نہ پڑھیں

نئی دہلی: بھارت میں پیش آنے والے ایک اور دل خراش واقعے سے انسانیت شرما گئی تاہم ظلم کا شکار نوزائیدہ بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں نامعلوم درندہ صفت شخص نے نوزائیدہ بچی کو سیوریج لائن میں پھینک دیا تھا تاہم خوش قسمتی سے اسے نئی زندگی مل گئی۔ متاثرہ بچی کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق نومولود بچی رامپور شہر میں سیوریج لائن پر پڑی ملی تھی جو ٹھنڈ سے ٹھٹھر بھی رہی تھی، مقامیوں نے بچی کو دیکھنے کے بعد فوراً اسپتال منتقل کیا، جبکہ جائے وقوع پر شہریوں کا رش بھی لگ گیا تھا۔

A newborn girl rescued from a pi

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی دوپٹے میں لپٹی ہوئی تھی، سیوریج لائن کی سلیب پر گرنے کی وجہ سے ممکنہ طور پر نومولود محفوظ رہی لیکن اس کے سیدھے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ نوزائیدہ بچی کی حالت تشویش ناک ہے، فی الحال بچی کو مشین میں رکھا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ‘ششو سدن یا ہائر سینٹر’ ریفر کریں گے۔ نومولود کو بچانے کے لیے ہرممکن کوششیں کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -