جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان کا اعتراض مسترد ، بھارت کا دریائے چناب پر متنازع منصوبے پر تعمیر جاری رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :بھارت نے پاکستان کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے دریائے چناب پر متنازعہ آبی منصوبے پر تعمیر جاری رکھنے کا اعلان کردیا، انڈس واٹر کمشنر کا کہنا ہے کہ منصوبوں کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے چناب پر متنازعہ آبی منصوبے پر بھارت نے تعمیر جاری رکھنے کا اعلان کردیا ، جس کے بعد پاکستان نے ثالثی عدالت کی تشکیل کے لیےعالمی بینک سے رجوع کرلیا۔

انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کہا اٹارنی جنرل کی قیادت میں ٹیم ورلڈ بینک سے رابطے میں ہے، منصوبوں کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں پکل دل، رتلے اورلوئر کلنائی پن منصوبوں پر کام کررہا ہے۔

- Advertisement -

بھارت منصوبوں کے ذریعے دریائے چناب میں پانی کم یا زیادہ کرسکتا ہے، اس وقت دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صرف 8 ہزار کیوسک ہے۔

خیال رہے جنوری 2019 میں  بھارت نے پاکستان کو دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کے لئے گرین سگنل دیا تھا۔

یاد رہے  پاکستانی حکام نے  پکل ڈل، لوئرکلنائی پن بجلی گھروں کے ڈیزائن پراعتراض اٹھایا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ پکل ڈل پن بجلی ذخیرہ کرنےکی سطح اونچائی میں 5میٹرکمی کی جائے اور سپل ویز کے گیٹوں کی تنصیب میں 40 میٹراونچائی کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ پن بجلی گھرکی جھیل بھرنےاورپانی چھوڑے کا پیٹرن واضع کیا جائے۔

واضح رہے پاکستان کا موقف تھا کہ بھارت مغربی دریاؤں پر ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو خشک سالی کا شکار کردینا چاہتا ہے جو کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجو د ’سندھ طاس معاہدے‘ کی خلاف ورزی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں