اشتہار

وبا کے خلاف جنگ، سعودی عرب کے لیے بڑا اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: کوروناوائرس کے حوالے سے تحقیق کرنے والے عرب ممالک میں سعودی عرب پہلے جبکہ عالمی سطح پر 14 ویں نمبر پر آگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وبا سے متعلق تحقیق کرنے والے ممالک میں عالمی سطح پر سعودی عرب 17 ویں نمبر پر تھا لیکن اب 14 ویں رینکنگ کی گئی ہے۔

تحقیق سے متعلق فہرست میں عرب ممالک میں سعودی عرب پہلے، جی ٹوئنٹی ممالک میں 12 ویں جبکہ بین الاقوامی سطح پر 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

- Advertisement -

سعودی وزیر تعلیم حماد الشیخ نے اس اہم اعزاز پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا کیوں کہ انہوں نے تحقیق کے شعبے میں بڑے اقدامات اٹھائے۔

سعودی عرب: کورونا وائرس نے لیبر مارکیٹ کو کیسے متاثر کیا؟ اعداد و شمار پیش

ان کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی یونیورسٹیوں میں تحقیق، جدت اور سائنسدانوں کی حمایت کی، کورونا کی تحقیق میں عالمی سطح پر کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت مہلک وائرس کے علاوہ ہر قسم کے بحران سے نمٹنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

سعودی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مملکت میں بڑے پیمانے پر وبا سے متعلق تحقیقی رپورٹس سامنے آئیں جبکہ 84 فیصد رپورٹس سعودی یونیورسٹیوں نے شایع کیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اب تک 915 سائنسی تحقیقات پر مبنی مضامین شایع کر چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں