لاہور: سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لئے سوچ وبچار شروع کردی ہے، پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ کی طرح ٹی ٹوئنٹی میں بھی نئے چہروں کو شامل کئے جانے کا امکان ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ سےٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے انجری کے باعث آل راؤنڈر شاداب خان دستیاب نہیں ہونگے، ان کی جگہ زاہد محمود کو شامل کئے جانے کا امکان ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راونڈرز عامر یامین اور عمادبٹ کو بھی جنوبی افریقہ ٹی20اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ پاکستان کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اوپنر شرجیل خان کے نام پر بھی غور جاری ہے اس کے علاوہ اعظم خان کا نام بھی پروٹیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے زیر غور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوپنر نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا، پی سی بی کی مبارکباد
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 11، 13 اور 14 فروری کو تین ٹی20 میچوں کی سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
جبونی افریقہ اور پاکستان کے درمیان کراچی میں پہلا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے۔