جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

محکمہ ایکسائز کے سابق انسپکٹر سے 33کروڑ برآمدگی کیس میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب میں محکمہ ایکسائز کے سابق انسپکٹر محمد رمضان سے 33کروڑ برآمدگی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب نے انسپکٹر کے بیٹے کو بھی گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے سابق ایکسائزانسپکٹر محمد رمضان کے بیٹے کو بھی گرفتار کرلیا، محمد فیضان کوگزشتہ روز گرفتار کیا، بیٹا اپنے والد کا بےنامی دار ہے۔

ذرایع نے بتایا ہے کہ محمدفیضان کے نام پر کروڑوں روپے کے اثاثے منتقل کیے گیے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی کہا ہے کہ محمدرمضان58روز نیب کی زیر حراست رہا، سابق ایکسائز انسپکٹر سے دوران تفتیش بے نامی داروں سےمتعلق پتہ چلا، ڈی جی نیب لاہور نے ملزم فیضان کے وارنٹ26جنوری کو جاری کیے تھے۔

محکمہ ایکسائز میں انسپکٹرز ، کانسٹیبل اور کلرک کی ترقیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

ذرایع کے مطابق ملزم کے نام پر7لگژری پلاٹس منتقل کیے گیے، ملزم کے نام پر مختلف جائیدادیں اور بینکوں میں بھاری رقم موجود ہے۔ خیال رہے کہ نیب نے محمدرمضان کو15ستمبر2020میں کو گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں