اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے حواری ٹرانسپرنسی رپورٹ کے پیچھے اپنے گناہ چھپا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ یہ ٹرانسپرنسی2019کی رپورٹ کے پیچھے اپنے گناہ چھپانے کی کوشش میں ہیں، رپورٹ کیلئے جو ڈیٹا استعمال ہوا وہ19-18-2017میں پبلش ہوا، قوم کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ یہ ن، پی اور فضل کی کرپشن کا گند ہے۔
PDM اور اس کے حواری ٹرانپرنسی انٹرنیشنل کی2019 کی رپورٹ کے پیچھے اپنے گندے گناہ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔قوم کو یہ پتہ ہونا چاہئیے کہ کہ یہ ن،پی اور فضل کی کرپشن کا گند ہے کیوں کہ رپورٹ کے لئیے جو Data استعمال ہوا وہ 2017 ،2018 اور 2019 میں پبلش ہوا۔اور collect اسے بھی پہلے ہوا pic.twitter.com/jD2Z6vGRMp
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 28, 2021
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ رپورٹ انگلش میں ہے ترجمہ ہونے میں چندگھنٹے لگیں گے۔
شہباز شریف کا لندن میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تقریر کے بعد راہ فرار
انہوں نے کہا کہ آج 100پٹواری بھائی خوب لڈیاں ڈالیں گے، کل جب سمجھ آئے گی کہ یہ رپورٹ ہمارے زمانےکے ڈیٹا پر مرتب ہوئی ہے، کل ان کو سمجھ آئے گی کہ ہمارے کر توتوں کا بتارہے ہیں تو ماحول سوگوار ہوگا۔
شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے پھر اس رپورٹ پر عدم اعتماد ہو جائے۔