جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی پر امریکا کا اظہارِ تشویش

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ سے دھچکا پہنچا ، امید ہےحکومت پاکستان تیزی سے اس معاملے پر نظر ثانی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا فیصلہ سے دھچکا پہنچا، پاکستانی اٹارنی جنرل اپیل کریں گے، امید ہے حکومت پاکستان تیزی سے اس معاملے پر نظر ثانی کرے گی۔

وائٹ ہاؤس نے بھی ڈینئل پرل قتل کے ملزمان کی رہائی پراظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینئل پرل کے خاندان کو انصاف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور دہشت گرد جہاں کہیں بھی ہو ان کا احتساب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : ڈینئل پرل کیس، حکومت کا ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرنیکا فیصلہ

وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کا کہنا ہے کہ عمر شیخ کیخلاف قانونی کاروائی کیلئے تیار ہیں۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل کیس میں سندھ حکومت کی ملزمان کی رہائی روکنے کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے احمد عمر شیخ سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں ڈینئل پرل قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے حکم کے خلاف وفاق اور سندھ حکومت نے نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں