سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے سیکیورٹی فیچر متعارف کرادیا۔
واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے سیکیورٹی فیچر کا مقصد صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے تاکہ اُن کے اکاؤنٹ محفوظ رہیں اور کوئی اُن تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔
کمپنی کی جانب سے اس سے قبل صارفین کی سیکیورٹی کے لیے ٹو اسٹیپ ویری فکیشن، فنگر پرنٹ لاک سمیت دیگر اہم فیچرز متعارف کرائے جا چکے ہیں، یہ فیچر بھی اُسی سلسلے کی کڑی میں سے ایک ہے۔ یہاں یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ واٹس ایپ نے ویب ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سیکیورٹی کا کوئی فیچر متعارف نہیں کرایا تھا۔
گزشتہ دنوں پرائیویسی پالیسی کی تبدیلی کے بعد صارفین کی عدم دلچسپی کو بڑھانے کے لیے کمپنی نے ایک بار پھر اقدامات شروع کردیے ہیں تاکہ اُن کا اعتماد بحال ہو اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ایک بار پھر پلیٹ فارم پر لایا جائے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا صارفین سے رابطے کے لیے اہم اعلان
واٹس ایپ نے 1 روز قبل ویب ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے جو سیکیورٹی فیچر متعارف کرایا اُس کے تحت اب انہیں ویب لاگ ان کے وقت اپنے فنگر پرنٹس یا فیس لاک دینا ہو گا۔
جیسے پہلے صارفین صرف بار کوڈ اسکین کر کے لاگ ان ہوجاتے تھے، اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ جب وہ ویب لاگ ان پر جائے گا تو سامنے لنک ڈیوائس کا آپشن آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد موبائل میں فنگر پرنٹ کا آپشن آئے گا اور جب صارف فنگر پرنٹ یا فیس لاک سے تصدیق کروادے گا تو اُس کا اکاؤنٹ لاگ ان ہوجائے گا اور موبائل میں لاگ ان کی تفصیلات بھی آجائیں گی۔
Today we’re starting to roll out a new security feature for WhatsApp Web and Desktop: face and fingerprint unlock when linking devices.
WhatsApp does not see your face or fingerprint data.
Chats for your 👀 onlyhttps://t.co/qR3zsexzfj pic.twitter.com/Ei5G35MPpA
— WhatsApp (@WhatsApp) January 28, 2021
تفصیلات میں بتایا جائے گا کہ آپ کا واٹس ایپ اتنے بجے، اس براؤزر پر لاگ ان ہوا ہے۔ یہ صارف کا اختیار ہوگا کہ اگر اُسے شک ہے تو ڈیوائس کو لاگ آؤٹ کردے۔
فنگر پرنٹ کے ساتھ صارف اگر چاہیے تو فیس لاک سے بھی ایپلیکیشن کو ان لاک کرسکتا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے موبائل میں فنگر پرنٹ لاک اور فیس لاک ہونا لازمی ہے۔